مختصر تعارف:جمعیت اہل حدیث ٹرسٹ بھیونڈی

شہر ممبئی ملک ہندوستان میں نمایاں حیثیت کا حامل ہے ۔دلی ہندوستان کا سیاسی دارالحکومت ہے تو ممبئی ہندوستان کی تجارتی راجدھانی ۔یہی وجہ ہے کہ یہاں کے باشندگان کی فہرست میں ہندوستان کے تقریبا ہر صوبہ کی نمائندگی ہے یہی نہیں بلکہ بیرون ہند کے لوگ بھی یہاں اپنا تجارتی کاروبار فروغ دینے اور بودوباش اختیار کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں ۔غرضیکہ یہ شہر اپنی گھنی آبادی ،ہمہ گیر ترقی،وسیع کاروبار نیز دیگر حیثیتوں سے ہندوستان کے مرکزی شہروں میں شمار ہوتا ہے۔

اس کے شمال مشرق میں تقریبا ۵۰؍کلومیٹر کی دوری پر بھیونڈی نامی ایک شہر ہے جو پارچہ بافی کی وجہ سے غایت درج مشہور ہے۔ اس کی آبادی تقریبا ۱۶؍لاکھ سے زائد ہے ،اس میں اکثر یت مسلمانوں کی ہے جن کی معیشت کا انحصار زیادہ تر پاورلوم صنعت اور کپڑوں کی تجارت پر ہے۔دینی واخلاقی اعتبار سے ماضی قریب میں یہ شہر انتہائی پسماندگی کا شکار تھا۔ہر طرف بدعات وخرافات کا دور دورہ تھا، کتاب وسنت سے دوری کا چلن عام تھا۔چنانچہ دینی غیرت وحمیت سے سرشار چند افراد پر مشتمل ایک ٹیم کمر بستہ ہوئی جس نے قرآن وحدیث کی تعلیم کو عام کرنے کاپختہ عہد کیا۔بلاشبہ اس تحریک کو ثمر آور بنانے کیلئے ایک مستحکم ومعتبر پلیٹ فارم کی ضرورت تھی ،اس لیے جمعیت اہل حدیث ٹرسٹ بھیونڈی کے نام سے ۸؍اکتوبر ۱ءبروز اتوار شیخ مختار احمد ندوی ؒ کی موجودگی میں ایک تنظیم عمل میں آئی اور مندرجہ ذیل عہدیداران کا انتخاب کیا گیا۔

Read More

About us in Arabic